• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی رہائش کے لیے سکول بند کرنا غیر مناسب ہے، اجمل بلوچ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی و چیئرمین ٹریڈرز اینڈ مارکیٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنوں اور سیاسی سرگرمیوں کا نقصان بار بار اسلام آباد کے تاجروں، شہریوں اور اب طلبہ کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے بلائی گئی پولیس کی رہائش کے لیے اسلام آباد کے سرکاری سکول بند کرکے خالی کرانا مناسب نہیں۔ بچوں کی تعلیم متاثر کرکے پولیس کی رہائش کا انتظام کرنا زیادتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید