• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، دومقدمات میں گرفتاری، ملزمان کو سزائے موت دے دی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے قتل کے دو مقدمات میں گرفتار ملزمان کو سزائے موت دے دی، راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں سترہ مئی 2023کو عمار الطاف ستی کی درخواست پر درج کیس کے مطابق میں محمد عمر ستی وغیرہ کی فائرنگ سےزمام جاں بحق اور میں شدید زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے عمر ستی کو قتل کے جرم میں سزائے موت دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، اسی طرح تھانہ ویسٹریج میں ظفر محمود کی درخواست پر 29اکتوبر 2023کو درج کس کے مطابق اویس نامی ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ سونیا کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا عدالت نے اس ملزم کو بھی سزائے موت اور دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید