موسلادھار بارش ، وفاقی اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس متحرک، ریسکیو عملہ بھی چوکس

August 15, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں اتوار کو موسلادھار بارش کے ساتھ ہی ڈپٹی کشنر عرفان نواز میمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک کر دیے گئے، نشیبی علاقوں میں ریسکیو عملہ بھی چوکس کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار خان تمام متعلقہ اداروں سے لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہی حاصل کرتے رہے,ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایم سی آئی کا عملہ بھی فیلڈ میں موجود رہا, ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چالیس ڈی واٹر پمپس بھی ایمر جنسی کی صورت میں دستیاب تھے ۔