جوہری معاہدے کی بحالی، حتمی تحریری تجاویز آج پیش کریں گے، ایران

August 15, 2022

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے حتمی تجاویز تحریری طور پر آج پیش کر دی جائیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق حتمی تجاویز آج رات تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی۔ اور تجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طویل وقفے کے بعد اگست میں جوہری مذاکرات ہو رہے ہیں۔