چیپل کا کمنٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

August 16, 2022

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ایان چیپل نے اپنے 45 سالہ طویل کمنٹری کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بے لاگ تبصروں کیلئے مشہورچیپل نے کہا ہے کہ 78سال کا ہوگیا ہوں، دنیا بھر کا سفر اب مشکل ہورہا ہے، کچھ عرصے سے اس پر غور کررہا تھا۔