پاکستان ہائی کمیشن لندن کے زیراہتمام وٹفورڈ میں نادرا سرجری کا انعقاد

August 16, 2022

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے معذور ، عمر رسیدہ افراد اور بچوں سمیت خواتین کو گھر کی دہلیز پر نادرا کارڈ اور اٹارنی اٹیسٹیشن کی سہولیات کی فراہمی کے تسلسل میں لندن کے نواحی علاقہ وٹفورڈ میں نادرا سرجری کا انعقاد کیا گیا،جہاں سو سے زائد افراد کے نادرا کارڈ پروسیس کئے گئے ، کمیونٹی کا ہائی کمیشن سے اظہار تشکراوورسیز پاکستانیز ویلفئیر کونسل OPWC اور الزہرہ اسلامک سینٹر اور کونسلرز فورم کے باہمی تعاون سے کوآرڈینیٹر اوپی ڈبلیو سی لندن امجد امین بوبی، کونسلرز فورم کے کونسلر آصف خان اور الزہرہ اسلامک سینٹر کے شبیر حسین شاہ اور لائق علی خان پر مشتمل انتظامی کمیٹی نے نادرا سرجری کے تمام انتظامات رضاکارانہ طور پر کئے، کمیونٹی سے ایڈمن کی مد میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے ، کوآرڈی نیٹر اوپی ڈبلیو سی لندن امجد امین بوبی ، کونسلرز فورم کے کونسلر آصف خان ، شبیر حسین شاہ، لائق علی خان نے ہائی کمشنر معظم احمد خان، ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل ، انچارج کمیونٹی اینڈ قونصلر افئیرز میڈم رابعہ قصوری اور مینجر نادرا لندن عدنان شوکت و نادرا ٹیم کا کمیونٹی کے معذور ، عمر رسیدہ اور بچوں سمیت خواتین کو انکی دہلیز پر نادرا سرجری اور کاغذات کی تصدیق کی سہولیات فراہم کرنے کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کی جانب سے ٹاؤن ٹو ٹاؤن نادرا سرجریز کے باقاعدہ انعقاد سے ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی اور کمیونٹی نادرا آن لائن ایجنٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے محفوظ رہیگی۔او پی ڈبلیو سی OPWC رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایمر جینسی ویزہ اور میتوں کی ری پیٹری ایشن کے این او سی NOC اور ایمر جینسی کی صورت میں رینیوئیل Renewal رسید کیساتھ ایکسپائرڈ نائیکوپ کارڈ پر ایف آئی FIA گائیڈ لائنز کیمطابق تمام ائر لائنز پرسفری سہولیات کو ممکن بنانے کیلئے ہائی کمشنر معظم احمد خان اور ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز کی رہنمائی میں انچارج قونصلر افئیرز رابعہ قصوری کی جانب سے برطانیہ سے پاکستان کیلئے بالواسطہ یا بلا واسطہ سفری سہولیات فراہم کرنے والی تمام ائر لائنز کو لکھے جانے والے خطوط اور تخلیقی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جس سے کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے میں بے حد مدد ملی ہے۔