روسی فوج کی یوکرینی شہر پرگولہ باری، 8 شہری ہلاک

August 16, 2022

کیف (نیوز ڈیسک) روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے شہر پر گولہ باری کے نتیجے میں 8شہری ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق علاقائی گورنر نے بتایا کہ گزشتہ روز مشرقی یوکرین کے شہر ٹورٹسک کے علاقے ڈونیٹسک میں روسی توپ خانے کی گولہ باری کی۔ اس دوران ایک پبلک ٹرانسپورٹ اسٹاپ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مسافروں کی بھیڑ جمع تھی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر یوکرینی صدر نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے ۔