طالبان کا ایک سال، ہزارہ خاتون کا اس روز جنم لینے والے اپنے بیٹے کے نام خط

August 16, 2022

کابل (جنگ نیوز) ہزارہ نسل سے تعلق رکھنے والی ایک افغان خاتون نے 15؍ اگست 2021ء کو طالبان کے افغانستان میں برسراقتدار آنے کے بعد ملک میں وقوع پذیر تبدیلیوں پر اپنے بیٹے کے نام خط میں اظہار خیال کیا ہے جو اسی روز وہاں پیدا ہوا تھا۔ خط میں اس نے اپنے خوف، اُمیدوں اور مستقبل کے لئے تفکرات کا اظہار کیا۔ گزشتہ سال مئی میں طالبان نے اپنے حملوں کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دارالحکومت کابل پر قابض ہوگئے۔ اس وقت امریکا اور نیٹو کی افواج نے اپنے 20 سال تسلط کو ختم کرکے افغانستان نے اپنےانخلاء کا اعلان کر دیا تھا۔ 15؍ اگست 2021ء کو مغربی قوتوں کے بل بوتے پر حکومت کرنے والے صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے اور ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔