• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بھکاری کے روپ میں ڈکیت نے شہری کو لوٹ لیا، ویڈیو منظر عام

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ڈکیت نے بھکاری کے روپ میں شہری کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب ٹریفک جام میں گاڑی رکی تو ڈکیت آگیا پہلے اس نے بھیک مانگی پھر اچانک اسلحہ نکال لیا۔ ڈکیت نے اسلحے کے زور پر شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی شناخت شروع کردی گئی ہے۔ ڈکیت کی عمر 18سے 20سال کے درمیان ہوسکتی ہے، مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مزید سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ دیکھا جائے گا کہ ڈکیت اکیلا ہی تھا یا اس کے ساتھی بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید