لندن(مرتضیٰ علی شاہ) انٹرپول نے شواہد نہ ملنے پر برٹش پاکستانی بزنس مین جبران خان کے خلاف تحقیقات ختم کر دیں،انٹرپول نے جبران خان کو پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے عائد تمام الزامات سے بری قرار دے دیا ،ایف آئی اے نے جبران خان کا تعلق ایک آف شور کمپنی اور پی ٹی آئی دور کے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے جوڑا تھا۔معتبر ذرائع کے مطابق انٹرپول کو ایف آئی اے کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے بعد کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔جبران خان نے ایف آئی اے کے الزامات کو ’’جھوٹا اور ہتک آمیز‘‘ قرار دیا تھا ۔جبران خان کا کہنا ہے کہ میں کبھی کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہوا، ایف آئی اے کا مقدمہ مکمل طور پر بے بنیاد تھا۔