• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں میں تقریباً 50 فیصد کمی

اسلام آباد (قاسم عباسی) ایران جنگ کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں میں تقریباً 50 فیصد کمی، مارچ کے آغاز میں پروازیں 1127سے کم ہو کر 572رہ گئیں، اڑانیں منسوخ اور روٹس تبدیل، دبئی کے مقابلے میں جدہ اور ریاض کا سفر بڑھ گیا، غیر ضروری سفر میں نمایاں کمی، مذہبی سفر برقرار رہے۔ پاکستان کے بین الاقوامی ہوا بازی کے شعبے میں مارچ کے اوائل میں بیرون ملک جانے والی پروازوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں ایران سے جڑی علاقائی کشیدگی کے باعث روانگیوں میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی۔گیلپ پاکستان ڈیجیٹل اینالیٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 10 فروری کے دوران 1,127 بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ یکم تا 10 مارچ کے درمیان یہ تعداد کم ہو کر صرف 572 رہ گئی۔ یہ کمی حالیہ ہوا بازی کی سرگرمیوں میں قلیل مدت کے دوران ہونے والی سب سے بڑی کمیوں میں سے ایک ہے۔

اہم خبریں سے مزید