• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرعلی میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، گولہ بارودبرآمد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا،اسلحہ ،گولہ بارودبرآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی ۔ سکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ماراگیا۔

ملک بھر سے سے مزید