لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف سی کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم

August 16, 2022

کوئٹہ(پ ر)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں- لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان ہونے سے غذائی قلت اور غربت میں اضافہ ہوا- ان بدتر حالات کے پیش نظر اور لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف سی کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم کی گئی- اس سلسلے میں مسلم باغ کے علاقوں ذنگل کلی اور سالک کلی میں 41 ضرورت مند خاندانوں میں مفت راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے- اس کے علاوہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مسلم باغ کی مختلف کلیوں جس میں مارپل، فیروزی، غزلونا اور ہلکی شامل تھیں، میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا اور 213 مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی-سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا شکریہ ادا کیا۔