نظریہ پاکستان فورم اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سلام پاکستان کانفرنس

August 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق ای ڈی او ایجوکیشن صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والا واحد ملک ہے جو خالصتاً اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا پاکستان اللہ کا خاص تحفہ ہے نئی نسل اس کی قدر کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 75 ویں جشن آزادی کے حوالے سے سلام پاکستان کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا ۔