• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، صفائی کے معیار کی بہتری کیلئے اینٹی لٹرنگ سکواڈ مکمل فعال

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر اور گندگی پھیلانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے اینٹی لٹرنگ سکواڈ کو مکمل فعال کردیا ہے،اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے شہر کی مختلف سڑکوں، گلیوں اور چوراہوں پر گندگی پھیلانے والے شہریوں کو صفائی کے حوالے سے آگہی اور وارننگ دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران منیر نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں شہریوں کو صفائی سے متعلق آگہی اور وارننگ دی جارہی ہے جب کہ اگلے مرحلے میں شاہراہوں اور عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، شہری کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکیں اور شاہراہوں، گلیوں اور چوراہوں کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
ملتان سے مزید