• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی کیلئے تربیت یافتہ انتظامی عملہ ناگزیر ہے‘ شاہدہ بتول

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں انتظامی ملازمین کی استعدادِ کار میں اضافے، سرکاری و جامعاتی قوانین، قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور مالیاتی امور سے متعلق آگاہی بڑھانے بارے منعقدہ دو روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر،تربیتی پروگرام سنٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں انتظامی امور سے وابستہ ملازمین نے شرکت کی۔دو روزہ تربیتی پروگرام کے دوران انتظامی ملازمین کو دفتری امور کی بہتر انجام دہی، سرکاری قوانین و قواعد، مالیاتی اختیارات، دفتری نظم و نسق، نوٹنگ و ڈرافٹنگ، سرکاری مراسلات کی تیاری اور ریکارڈ مینجمنٹ سمیت مختلف اہم موضوعات پر عملی اور تفصیلی تربیت فراہم کی گئی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف یعقوب کو بطور تربیت کار مدعو کیا گیا، جنہوں نے انتظامی ملازمین کو سرکاری مراسلات کی تیاری، نوٹنگ و ڈرافٹنگ کے بنیادی اصولوں، دفتری فائلوں کی مؤثر تکمیل، ریکارڈ مینجمنٹ اور روزمرہ انتظامی امور کو قواعد کے مطابق سرانجام دینے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف یعقوب نے اپنے تربیتی سیشن میں کہا کہ کسی بھی سرکاری یا جامعاتی ادارے کی مؤثر کارکردگی میں انتظامی عملے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے،اس موقع پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر سید ہ شاہدہ بتول نے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی اور مؤثر انتظامی نظام کے لیے باصلاحیت، ذمہ دار اور تربیت یافتہ انتظامی عملہ ناگزیر ہے جدید دور میں جامعات کو انتظامی امور میں نئے تقاضوں اور پیشہ ورانہ معیارات سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے، جس کے لیے ملازمین کی استعدادِ کار میں مسلسل اضافہ ضروری ہے۔
ملتان سے مزید