ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او نے اسلام آباد ڈیوٹی سے نفری واپس بلانے اور متبادل نفری روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ایس ایچ او مخدوم رشید انسپکٹر عمران گل، ایس ایچ او الپہ سب انسپکٹر محمد ارسلان اشرف، ایس ایچ او شاہ شمس سب انسپکٹر محمد بلال واپس طلب کرلئے گئے ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر محمد ساجد اشرف، سب انسپکٹر محمد اصغر اور ٹی ایس آئی شاہ شمس محمد اسامہ طاہر بھی اسلام آباد ڈیوٹی سے واپس طلب کرلیا موبائل ٹریکنگ سیل کے اے ایس آئی محمد ارشد خان، ہیڈ کانسٹیبل عصمت جاوید، سی آئی اے کے کانسٹیبل نصیب اللہ اور محمد مبشر عزیز بھی واپس بلا لیے گئے۔ سی آر او برانچ کے محمد عمران کو بھی اسلام آباد ڈیوٹی سے واپس طلب کرلیا گیا۔انسپکٹر کاشف علی سمیت متبادل نفری اسلام آباد ڈیوٹی کے لیے روانہ کرنے کے احکامات کئے اے ایس آئی فیاض حسین، سب انسپکٹر تنویر احمد خالد، عبدالصبور، عاشق حسین شاد اور نور اکبر متبادل نفری میں شامل ہیں ہیڈ کانسٹیبل محمد طاہر حسین، غلام ناصر، کانسٹیبل غلام عباس، منظر حسین اور ارشد حسین بھی اسلام آباد ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوں گے۔