• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت پیر مبارک علی شاہ ؒ کے عرس کی تقریب‘ چادر پوشی کی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضرت پیر مبارک علی شاہ ؒ کے 50 ویں سالانہ عرس اور پیر سائیں حاجی غلام جعفرؒ کے نویں عرس کی پہلی تقریب چادر پوشی ہوئی جس میں قاری علی احمد جعفری بخاری نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ سید وقار حسین شاہ اور شہباز احمد اور دیگر نے نعت رسول مقبول پیش کی اس موقع پر سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں محمد اشرف جعفری بخاری نے اپنے چادر پوشی کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج ہم زمانے میں رسوا ہو رہے ہیں حضرت پیر مبارک علی شاہ اور سائیں حاجی غلام جعفر شاہ نے اپنی تمام تر زندگی میں اسلام کی تعلیمات سے مخلوق کو روشناس کیا ۔پہلی نشست میں قاری غلام فرید اظہری، زاہد بلال قریشی صدر میلاد فاو ¿نڈیشن پاکستان، ملک ظفر اقبال، حاجی اقبال یوسف نقشبندی ،صاحبزادہ عمان اللہ جعفری بخاری، محمد ارشد، محمد عادل، عبید الرحمن، شیخ عبدالستار، شیخ عبدالرزاق، شیخ زین العابدین، ملک رسول بخش بھٹہ و دیگر معززین شہر اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید