ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتای خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد محبوب شاہ نے ضمانت بعد از گر فتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے رواں سال خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 974/26درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔