• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو شعبہ ٹریننگ و امتحانات کی جانب سے ترقی امتحانات کے نتائج جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے میٹرسپروائزر گریڈ سیکنڈ سے میٹرسپروائزر گریڈفرسٹ کے عہدے پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو سہیل عباس کے مطابق میٹرسپروائزر گریڈ سیکنڈطاہر ارشد(ملتان)نے پہلی، محمد عارف حسین (مظفرگڑھ) نے دوسری اور محمد سلیم (ملتان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں جعفر حسین، محمد ریاض، محمد ارشد، ذوالفقار علی(بہاولپور)، رانا افضل حسین،حسنین احمد، غلام عباس، خالد محمود، آصف محبوب (ملتان)، راشد اسلم، محمد جاوید (مظفرگڑھ)،مشتاق احمد(شعبہ سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس میپکو ہیڈ کوارٹر)، محمد اسلم (وہاڑی)،محمد شہباز، محسن علی زیدی، محمد ارشد(ساہیوال)، شیخ وقاص احمد اورکنور عامر محمود(ڈی جی خان)شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید