ملتان ( سٹاف رپورٹر ) قطب پور کے علاقے ٹریفک حادثہ 8سالہ بچہ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل جانبر نہ ہوسکا ۔پولیس کو ممتازنے اطلاع دی کہ اپنے بیٹے جنید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ بلال چوک کے قریب تیزرفتار کار نے ٹکرمارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا بچہ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔