ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کا جناح پارک اور شاہ شمس پارک کا دورہ۔ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نوید بھٹہ اور ایڈمنسٹریٹر پارکس ناصر ستار بھی ہمراہ تھے۔شاہ شمس پارک کی جھیل میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ۔ ہدایات جاری کر دی۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ شاہ شمس پارک اور جناح پارک کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ شاہ شمس پارک میں کشتی رانی کے لیے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوامی جان ومال سب سے پہلی ترجیح ہے۔ اس پر سمجھوتا نہیں ہو گا ۔