ملتان(سٹافر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے نا جا ئز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد نا صرنے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیخلاف پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے نا جا ئز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 1256/24 درج کیا جس پر پولیس اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔