ملتان کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش، تاہم پرس زمین پر گرنے کے باعث واردات ناکام ہوگئی۔ خاتون نے زمین پر گراپرس اٹھا لیا جبکہ ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، تھانہ مظفرآباد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔