ایم ڈی اے بلڈنگ کی توسیع،4منزلہ عمارت پر 17کروڑ30لاکھ لاگت آئیگی

August 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ایم ڈی اے بلڈنگ کی توسیع کے لئے نئے بلاک 4 کی تعمیر کا افتتاح کر دیا ،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم ان کے ہمراہ تھے۔ نئے بلاک کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 17کروڑ 30لاکھ روپے ہے۔ عمارت 4 منزلہ ہوگی، بیسمنٹ میں کارپارکنگ اور موٹر سائیکل پارکنگ جبکہ گراؤنڈ فلور پر مسجد اور ون ونڈو سیل بنایاجائےگا، فسٹ اور سیکنڈ فلور پر تقریباً42 دفاتر اور12 باتھ روم تعمیر ہوں گے، یہ منصوبہ تقریباً ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ کسی بھی آرگنائزیشن کی ترقی اور وسعت کے لئے اس کے ذریعہ آمدن میں اضافہ ہونا ضروری ہوتا ہے،ایم ڈی اے انتظامیہ نے اپنی آمدن میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ریکارڈ اضافہ کیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اےنے کہا کہ ایم ڈی اے کے فائل ورک اور نقشہ کی منظوری کے لئے ڈیجیٹل ورکنگ پر کام تیزی سے جاری ہے،ایم ڈی اے کا ڈیجیٹلائزیشن کا ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے ،جلد ایسا نظام متعارف کروا رہے ہیں جس میں 10مرلہ گھریلو نقشہ کے سائل کو ایم ڈی اے آفس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن نقشے جمع کروائے جا سکیں گے ۔