آئی ایل سی کے چیئرمین غلام مصطفیٰ خواجہ کی رہائش گاہ پریوم آزادی کی تقریب

August 17, 2022

لندن (پ ر )پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر وکلاء کی برطانیہ میں متحرک تنظیم انٹرنیشنل لائرز کلب یوکے کے چیئرمین بیرسٹر غلام مصطفیٰ خواجہ کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں انٹرنیشنل لائرز کلب کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ پیش اور پاکستانی پرچم فضا میں بلند کیا گیا، شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ پرچم کشائی کے بعد پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، تقریب میں نقابت کے فرائض کلب کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری تبریز عورہ نے سر انجام دیئے، انٹرنیشل لائرز کلب کے چیئرمین بیرسٹر غلام مصطفیٰ خواجہ نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ایمان ، اتحاد ، تنظیم میں ہی پاکستان کے ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔ ہم ان پر عمل کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ بیرسٹر غلام مصطفیٰ خواجہ نے تمام شرکاء کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آگے بھی وہ پاکستان کی بہتری اور سر بلندی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔