بجلی بلوں میں جی ایس ٹی ، فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کیخلاف رٹ دائر

August 17, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز(جنرل سیلز ٹیکس، فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ) کیخلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائر کر دی گئی ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ شیخ صدام طارق اور چوہدری رضوان الٰہی ایڈووکیٹس کی طرف سے دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کمرشل صارفین کے بجلی کے بلوں سے سیلز ٹیکس ختم کیا جاسکتا ہے تو گھریلو صارفین کا کیا قصور ہے کہ انہیں بھاری بھرکم بجلی بل کیوں بھجوائے جائیں۔