عوام عمران نیازی کیلئے قربانی کا بکرا بننا نہیں چاہتے‘راشد محمود

August 17, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی، پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ملک ندیم خان اور ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز نے کہا ہے کہ گانے بجانے اور ناچ گانے کی محفل سجا کر لوگوں کوجمع کرنے سے عمران نیازی مقبول سیاستدان نہیں بن سکتے ۔انہوں نے عمران نیازی کی طرف سے پورے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور دو بار مارچ کی ناکامی سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام عمران نیازی کے لئے قربانی کا بکرا بننا نہیں چاہتے عمران نیازی کے اپنے بچے تو ملک سے باہر عیاشی کر رہے ہیں جبکہ عمران نیازی دوسروں کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں ۔ بار بار یوٹرن لینے والے خود بھی چور نکلے۔ چوروں کی سرپرستی کرنے ‘اربوں روپے لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کی بجائے لٹیروں کو این آر او دینے ‘ملک میں نفرت انتشار و فساد پھیلانے کے لئے اسرائیلیوں ‘امریکیوں ‘بھارتیوں اور غیر ملکی اداروں سے فنڈز لینے والا نہ تو ملک کومدینہ جیسی ریاست بنا سکتا ہے اور نہ ہی انقلاب لا سکتا ہے ۔