حکومت کوجنوبی پنجاب کےسیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں،جمشیددستی

August 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سیلاب نے تباہی مچادی لیکن حکومت کو سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں، اگر اپر پنجاب کے علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے تباہی پھیلتی تو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پیش پیش ہوتے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں فی الفور متاثرین سیلاب کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں اور انہیں گھر بنا کر دیے جائیں، انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین سیلاب کی امداد کر رہی ہے۔