ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب حسام بن اقبال نے گزشتہ روز این سی سی آئی اے ملتان آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے انچارج این سی سی آئی اے ملتان عدنان خان‘ ایس ایچ او سعید احمد‘ انسپکٹرز اسرار احمد سہو، نوید انجم، سب انسپکٹرز عاطف جان‘ طاہر محمود سمیت دیگر سٹاف سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب نے ملتان آفس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سٹاف سے سائبر کرائمز کی روک تھام، آن لائن فراڈ اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں ۔