ملتان ( سٹاف رپورٹر )سی سی ڈی ملتان نے پولیس مقابلے کے دوران اسلحہ کے زور پر متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق ٹیم ناکہ بندی پر موجود تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے موٹر سائیکل تیز رفتاری سے بھگا دی، جو سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ موٹر سائیکل سے گرنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد یوسف ولد محمد سلیم ، سکنہ نزد غلہ منڈی ملتان کے نام سے ہوئی ہے۔