• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب ملتان مڈٹاون کے زیر اہتمام اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں کیلئے تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب ملتان مڈٹاون کے زیرِ اہتمام ملتا ن اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا مقصد بزرگ شہریوں کے ساتھ باقاعدگی سے وقت گزارنا اور ان کے تجربات و زندگی کی کہانیوں سے استفادہ کرنا ہے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر ساو تھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصر نے کہا کہ بزرگ ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی خاندان اور معاشرے کی خدمت میں گزاری۔ ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ وقت گزارنا، ان کی بات سننا اور انہیں محبت و احترام دینا بھی ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹری کلب ملتان مڈٹاو ن کی جانب سے ہر ماہ ہولڈ ایج ہوم کے بزرگوں کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کھانے کے ساتھ شاعری، گیتوں اور خوشگوار گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ روٹری کلب ملتان مڈٹاو ن کی پروجیکٹس ڈائریکٹر سیدہ عروج فاطمہ، مرزا شاہد حسین اور طاہر پراچہ، ڈاکٹر افشاں گل نے مزید کہا کہ اس طرح کی محافل بزرگوں کے لیے خوشی اور اپنائیت کا باعث بنتی ہیں، ۔اولڈ ایج ہوم کی ڈائریکٹر سمعیہ نے روٹری کلب ملتان مڈٹاو ن کے عہدیداران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ملتان سے مزید