• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتیں‘ مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں ، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے عتیق کی سولر پلیٹ صدر شجاع آباد کے علاقے انیلہ کا سامان صدر جلالپور کے علاقے عمران کی نقدی و سونا کینٹ کے علاقے شاہ زیب چہلیک کے علاقے امیر کی موٹرسائیکلیں قطب پور کے علاقے اویس کا موبائل اور شاہ رکن عالم کے علاقے وحید کی موٹرسائیکل ریحان دہلی گیٹ کے علاقے صائمہ کے موبائل فونز دولت گیٹ کے علاقے ذوالفقار کا سامان حرم گیٹ کے علاقے احمد کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے رفیق کا میٹر بجلی صدر کے علاقے صابر کی بکری افضل کا موبائل قادر پورراں کے علاقے جمشید گھریلوں سامان چوری ہوگئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے آمنہ عروج کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید