ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں کا والڈ سٹی منصوبے کے تحت جاری کاموں کا دورہ، تار والڈ سٹی منصوبے کے تحت جاری کاموں کا دورہ یخی لائبریری، کیفے ٹیریا، فوڈ اسٹریٹ، کرافٹ بازار اور دمدمہ کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے، کمشنر نے ہدایت کی کہ تاریخی ورثے کی اصل شناخت برقرار رکھتے ہوئے تمام ترقیاتی کام منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق مکمل کیے جائیں، غیر ضروری ڈھانچے ختم کیے جائیں اور اوقاف کی عمارتوں کی منتقلی کے معاملات جلد حل کیے جائیں،کمشنر نے تاریخی لائبریری میں کمپیوٹرز کی فراہمی، کتابوں کے ذخیرے میں اضافے اور طلبہ کے لیے رہنمائی سیشنز کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری کو علمی و مطالعاتی سرگرمیوں کا مؤثر مرکز بنایا جائے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائبریری اور کیفے ٹیریا کو اکتوبر میں آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، کمشنر نے کیفے ٹیریا اور فوڈ اسٹریٹ میں صفائی، ہوا داری اور بیٹھنے کی مناسب جگہوں کی فراہمی یقینی بنانے، لکڑی کے کام، چھتوں کی تزئین اور آرائشی امور کو تاریخی ماحول سے ہم آہنگ کرنے، خوبصورت نشستوں اور گملوں سمیت عوامی سہولیات میں اضافے کی ہدایت کی، کمشنر نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور شہریوں و سیاحوں کی رہنمائی کیلئے نمایاں ایڈوائزری بورڈز نصب کرنے اور خصوصی آگاہی اسکواڈ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی مقامات پر پیدل گشت، عوامی آگاہی اور عمارتوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے ریٹیننگ وال سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور فوڈ اسٹریٹ، کرافٹ بازار سمیت تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔