• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ او سمیت چار افسران تبدیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان میں زائد بلوں کی ادائیگی کا معاملہ ،سکیرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے بعد از سماعت ڈی ایچ او پری وینٹیوسروسز سمیت چار ڈاکٹروں کو ملتان سے تبدیل کردیا ہے ۔واضح رہے کچھ روز قبل سکیرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے محکمہ صحت ملتان کی جانب بھیجی گئی ایک شکایت کی انکوائری کی سماعت کی ،جس کے بعد سیکرٹری صحت نے بعد از سماعت ڈاکٹر جہانزیب خان ،ڈاکٹر جہانزیب خٹک ،ڈاکٹر عدیل بھٹہ اور ڈاکٹر تیمور خان کو ملتان ہیلتھ آفس سے تبدیل کردیا ہے ۔جبکہ ڈاکٹر ارشد عباس کو نئے ڈی ایچ او پری ویںٹیو سروسز تعینات کردیا ہے۔
ملتان سے مزید