• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت ملتان‘ ایگزیکٹو کمیٹی انتخابات میں فرینڈز آف ملتان کا کلین سویپ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے ایگزیکٹو کمیٹی انتخابات میں فرینڈز آف ملتان گروپ کے کلین سویپ کے بعد چیمبر کی آئندہ قیادت کیلئے نامزد امیدواروں نے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ فرینڈز آف ملتان کی جانب سے صدر کیلئے ڈاکٹر محمد شفیق پتافی، سینئر نائب صدر کیلئے اظہر ممتاز ٹیپو اور نائب صدر کیلئے عبدالوہاب شیخ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر فرینڈز آف ملتان کے امیدواروں کے ہمراہ گروپ کے حامیوں اور ووٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کے حق میں جوش و خروش کا اظہار کیا،ڈاکٹر محمد شفیق پتافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ یہ ان کیلئے اور پوری کاروباری برادری کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کو روایتی انداز سے آگے لے جاتے ہوئے ایسا ادارہ بنایا جائیگا جس کے دروازے صرف کاروباری برادری ہی نہیں بلکہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی کھلے ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں فرینڈز آف ملتان گروپ نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے بھی گروپ کی جانب سے کارپوریٹ کلاس میں فرزین غزل اور ایسوسی ایٹ کلاس میں فریحہ شاہد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید