پاکستان اور اسلام کیخلاف بولنے والوں کا مقابلہ کرینگے،اعجاز الحق

August 18, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) 1977ء میں مارشل لا ء لگاکر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کو ختم کرنے اور 11برس تک اقتدار میں رہنے والے صدر جنرل محمد ضیا الحق کی 34 ویں برسی بدھ کو منائی گئی ملک بھر سے ان کے چاہنے والے گروپوں کی شکل میں اسلام آبا د پہنچے اور فیصل مسجد کے باہر ان کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان مسلم لیگ ضیا ء کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں کےباہر منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ضیا ء الحق وطن عزیز کو بحران سے نکالنے اور متحارب سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بٹھانے کا فرض پورا کرے گی۔ پاکستان اور اسلام کی خدمت کاعزم لے کر نکلے ہیں پاکستان اور اسلام کے خلاف جو بولے گا اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، اجتماع سے مرحوم صدر کے چھوٹے صاحبزادے ڈاکٹر انوارالحق ،رکن پنجاب اسمبلی سلطان سر خرو ، انوار لحق رامے ، حاجی یاسین ،حاجی نواب اور دیگر نے خطاب کیا۔