قوم تعمیر پا کستان میں اپنا کردار ادا کرے، میجر جنرل سمریز سالک

August 18, 2022

اسلام آ باد (نیوز ر پورٹر)روٹری کلب آف پا کستان ( میٹرو پولیٹن)کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں مذاکرہ ہوا۔مہمان خصوصی میجر جنرل ڈاکٹر سمریز سالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی سے اب تک پا کستانی قوم کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جن سے قوم عہدہ برآ ہوئی ۔ اب ضروت اس امر کی ہے کہ قوم تعمیر پا کستان میں اپنا کردار ادا کرے ۔ روٹری کلب اسلام آ باد کے صدر عمران غزنوی نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ‘ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنا نے کیلئےہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔