پاکستان کی تاریخ میں چند سیل فونز کے دلچسپ واقعات

August 18, 2022

لاہور (صابر شاہ)پاکستان کی تاریخ میں چند سیل فونز کے دلچسپ واقعات، استغاثہ کے دعووں کے برعکس پولیس کو شہباز گل کا موبائل فون برآمد کرناہے، گل کے رفقاء کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرزہ (فون) دراصل ان کی گرفتاری کے وقت ضبط کرلیا گیا تھا۔

استغاثہ کے ان دعووں کے برعکس کہ پولیس نے ابھی تک شہباز گل کا موبائل فون برآمد کرنا ہے تاکہ کیمرے کی کچھ اہم معلومات اور قیمتی ڈیٹا حاصل کیا جا سکے، جیل میں قید پی ٹی آئی رکن کے کئی ساتھیوں نے واضح طور پر ریکارڈ پر کہا ہے کہ مذکورہ پرزہ (فون) دراصل ان کی گرفتاری کے وقت ضبط کرلیا گیا تھا۔

صارفین کی ٹیکنالوجی کے سب سے زیادہ استعمال شدہ اور فروخت ہونیوالے ٹکڑوں میں سے ایک یہ اسمارٹ فونز اور ان کی جانب سے چھپائے جانے والے راز انتہائی دلچسپ ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ اور ان وائرلیس سیل فونز میں جھانکنے سے پتہ چلتا ہے کہ 16مئی 2022کو شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ جلسے سے خطاب کے بعد ان کی پارٹی کے سربراہ عمران خان کے موبائل فون بھی سیالکوٹ ایئرپورٹ سے چوری ہو گئے۔