• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل کے 1.8 ارب آئی فون صارفین کو انتہائی پیچیدہ سائبر حملے کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایپل کے 1.8ارب آئی فون صارفین کو انتہائی پیچیدہ سائبر حملے کا سامنا، ویب کِٹ میں دو خطرناک زیرو ڈے خامیاں سامنے آ گئیں، ویب سائٹس کے ذریعے آئی فون ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔ ایپل کی iOS 26.2 فوری انسٹال کرنیکی ہدایت، آئی فون 11 اور بعد کے ماڈلز زیادہ خطرے میں ہیں۔ مشتبہ لنکس سے احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق ایپل نے تمام آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو فوری طور پر تازہ ترین اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ویب کِٹ Safari اور iOS کے تمام براؤزرز کی بنیاد میں دو خطرناک زیرو ڈے خامیاں سامنے آئی ہیں، جنہیں ’انتہائی پیچیدہ اور ہدفی حملوں‘ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید