• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنان ضلع ملیر کے عوام کی آواز بنیں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ضلع ملیر کے عوام کی آواز بنیں اور ان کے بنیادی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) ضلع ملیر کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں غلام قادر لغاری کی سربراہی میں 15 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جو 28 جنوری تک فنکشنل لیگ ضلع ملیر کی باقاعدہ ضلعی باڈی تشکیل دے گی، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فنکشنل لیگ ضلع ملیر کا ضلعی دفتر ملیر کینٹ کے گیٹ نمبر 6 کے سامنے قائم کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر فنکشنل لیگ کو مضبوط بنانے کے لئے دن رات محنت کریں اور پیر صاحب پگارا کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ وسائل سے مالا مال ضلع ملیر آج کراچی کا سب سے زیادہ پسماندہ ضلع بن چکا ہے، جہاں اربوں روپے وزیروں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید