لاہور(خالدمحمودخالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور بھارت میں نامزد سفیر سرجیو گور وسط جنوری میں دہلی پہنچیں گے اور امریکی سفارت خانے میں اپنا چارج سنبھالیں گے۔ سرجیو گور کو اگست 2025 میں صدر ٹرمپ نے بھارت کے لیے سفیر نامزد کیا تھا جبکہ امریکی سینیٹ نے اکتوبر 2025 میں ان کی توثیق کی۔ نومبر 2025 میں واشنگٹن میں حلف اٹھانے کے بعد وہ ابھی تک بھارت نہیں آئے۔ اس دوران امریکی سفارت خانے کے امور چارج ڈی افیئرز چلا رہے ہیں۔