• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025، سندھ پولیس کے 53261 ملازمین و اہلخانہ کا مفت علاج

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) 2025، سندھ پولیس کے 53261ملازمین و اہلخانہ کا مفت علاج ، کراچی کے 10بڑے نجی اسپتالوں میں 5908 ملازمین یا اہل خانہ کے علاج پر ڈیڑھ ارب کے اخراجات، پنجاب، کے پی ،بلوچستان کے 290 اسپتالوں میں سندھ پولیس ملازمین کے علاج پر 6 ارب 83 کروڑ خرچ، شہید ملازم کے خاندان کو 2 کروڑ 30 لاکھ تک امداد، گھر ٹرانسپورٹ پر فی کس 7 کروڑ کے اخراجات، شہید یا مرحوم پولیس ملازمین کے 164 بچوں کو 4 کروڑ 70 لاکھ کی تعلیمی اسکالرشپ فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق سندھ پولیس کے ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تحت میڈیکل انشورنس، شہداء پیکج اور پولیس ملازمین کے بچوں کی مختلف تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ اور داخلہ پالیسی کے سلسلے میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس نمائندے کو بتایا کہ ماضی میں سندھ پولیس کے ملازمین کو میڈیکل کی مد میں ایک ہزار روپے سے زائد کا الاؤنس تنخواہ کے ساتھ دیا جاتا تھا۔ مہنگائی کے اس دور میں اس قلیل رقم سے پیچیدہ امراض کی ایک وقت کی دوائی ملنا بھی ممکن نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید