کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں2026کے دوران کرائے 6فیصد تک بڑھنے کا امکان،زیادہ فراہمی والے علاقوں میں کرایہ داروں اور مالکان کا مقابلہ بڑھنے سے کرائے نسبتاً معتدل رہیں گے۔ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور پیشہ ور افراد و سرمایہ کاروں کے داخلے کے باعث کرایے بڑھنے کا دباؤ موجود ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 2026 میں کرایوں میں چار سے چھ فیصد تک اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں رہائشی فراہمی محدود ہے۔ زیادہ فراہمی والے علاقوں میں کرایہ داروں اور مالکان کے درمیان مقابلہ بڑھنے سے کرایے نسبتاً معتدل رہیں گے۔ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور پیشہ ور افراد و سرمایہ کاروں کے داخلے کے باعث کرایے بڑھنے کا دباؤ موجود ہے۔