اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے تمام ممبران، چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو، چیف کلیکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کو ایک حتمی یاد دہانی جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام باضابطہ طور پر 31دسمبر 2025کو اختتام پذیر ہو جائے گا، جس کے بعد شرکاء کے لیے کورس مکمل کرنے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا کوئی موقع دستیاب نہیں رہے گا۔