کراچی (نیوز ڈیسک)سابق چیئرمین آئی پی ایل للت مودی نے وجے مالیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پیدا ہونے والے تنازع پر وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، خصوصاً بھارتی حکومت کی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق آئی پی ایل چیئرمین للت مودی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد وضاحت جاری کی۔ویڈیو میں لت مودی نے مزاحیہ انداز میں خود اور وجے مالیا کو بھارت کے دو سب سے بڑے مفرور کہا تھا۔