• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ پراجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ناراض

اسلام آباد( رانا غلام قادر )ہاؤسنگ پراجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اظہار ناراضی ، قائمہ کمیٹی نے یہ اظہار ناراضی گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں کیا جو کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبدالغفور حیدری ایم این اے کی زیر صدارت ہوا ۔چیئرمین کمیٹی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کرو اللہ سے ڈرو، اس تاخیر سے الاٹیوں اور اتھارٹی دونوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے، متاثرین کو معاوضہ نہ ملنے پر کمیٹی اراکین برہم، مسائل کے حل کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے نے کمیٹی کو اسکائی لائن، کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس، جی 13 اپارٹمنٹس، گرین انکلیو-I، گرین انکلیو-II، G-14/1، G-15/3 اور سیکٹرز F-14 اور F-15 سمیت جاری منصوبوں کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل، ایف جی ای ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ سی ڈی اے، پی ایچ اے اور ایم سی آئی کے ساتھ ایک میٹنگ بلائیں تاکہ موثر کوآرڈینیشن، بہتر منصوبہ بندی، ذمہ داریوں کی واضح وضاحت، خدمات کے تبادلے اور صاف ستھرائی اور صفائی سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی ورکنگ ریلیشن شپ کو یقینی بنایا جا سکے۔اسلام آباد کے متاثرین کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا۔
اہم خبریں سے مزید