مردہ اور نایاب جانور کو حیات نو بخشنے کا منصوبہ

August 18, 2022

کراچی (جنگ نیوز) سائنس دانوں نے ’’کلون‘‘ تخلیق کرنے کے بعد اب ایک مردہ جانور کو حیات نو بخشنے کے تجربے کامنصوبہ بنایا ہے جس کی نسل 1936ء ہی میں عنقا ہوگئی تھی اس کی 1935ء میں آخری فوٹیج جاری کی گئی ہے۔ یہ جانور ’’تھاٹلاسین‘‘ کے نام سے موسوم تھا۔ تھائی ٹلاسین کو ناپید ہوئے تقریباً 100؍سال گزرچکے ہیں اسے تسمانیہ کا شیر کہا جاتا تھا۔ یہ ایک دھاری دار، گوشت خور اور رات میں فعال رہنے و الا جانور تھا۔