سیلاب سے متاثر پاک ایران ریلوے ٹریک پردالبندین سیکشن بحال

August 18, 2022

دالبندین /چاغی (پی پی آئی) بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک11روز بعد بحال کر دیا گیا۔ سیلابی ریلے ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے۔ دالبندین سیکشن پر ٹریک مکمل بحال ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیشن سے مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ ایک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی۔