امام حسینؓ کےکربلامیں آخری سجدے نے اسلام کوعروج عطاکیا،مقررین

August 19, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حضرت امام علی بن الحسینؓ کی شہادت کے سلسلے میں عشرہِ بیمار کربلا کی مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں مجلس عزا مرکزی امامبارگاہ جاگیر شہزادہ علی اصغرڈھوک شیعاں سہالہ میں ہوئی۔ اس موقع پر ذاکرین نے کہاکہ اجدادِ رسول ؐ کی عزت و حرمت کا اعتراف کرنا شرط مسلمانی ہے۔ علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ کے کربلامیں آخری سجدے نے اسلام کوعروج و کمال عطا کیا۔ سیدعلی رضا، منتظرمہدی، مولانا حافظ مرتضیٰ مہدی، عدیل ربانی، مولانا اصغر مغموم ا ور دیگر نے بھی خطاب کیا۔